3 دسمبر 2011 - 20:30

تحریک طالبان پاکستان کئی دھڑوں میں تقسیم ہو کر 100سے زائد گروپوں میں بٹ گئے، پاک فوج نے آپریشن اور امریکی ڈرونز حملوں نے ان کو کمزور کردیا ، پاکستان حکومت کے ساتھ ان کی کمزوری کے بعدامن مذاکرات کے بیانات آرہے ہیں ،مالی لحاظ سے عسکریت پسند انتہائی مشکلات کا شکار ہوگئے.

ابنا: تحریک طالبان پاکستان کئی دھڑوں میں تقسیم ہو کر 100سے زائد گروپوں میں بٹ گئے، پاک فوج نے آپریشن اور امریکی ڈرونز حملوں نے ان کو کمزور کردیا ، پاکستان حکومت کے ساتھ ان کی کمزوری کے بعدامن مذاکرات کے بیانات آرہے ہیں ،مالی لحاظ سے عسکریت پسند انتہائی مشکلات کا شکار ہوگئے، 2009 میں بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے، امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان طالبان کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئے،پاک فوج اور امریکی ڈرونز حملوں نے طالبان کے مضبوط دھڑے کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا ہے،سیکورٹی حکام، قبائلی رہنماوٴ ں اور تجزیہ کاروں کے نزدیک پاکستانی طالبان 100 سے زائد چھوٹے دھڑوں میں بٹ چکے ہیں، عسکریت پسند مالی معاملات کو چلانے میں مشکلات میں گھر چکے ہیں ، القاعدہ کی اتحادی تحریک طالبان پاکستان افغان سرحد کے ساتھ اور پاکستان میں ساڑھے چار برس سے عسکریت پسند کارروائیوں میں ملوث ہیں اور اسی گروپ نے پاکستان میں زیادہ تر دہشت گردی کے حملے کئے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان امریکا کی حمایت یافتہ حکومت کو ہٹانے اور ایک سخت گیر اسلامی حکومت لانے کے حامی ہیں۔فاٹا میں ایک سینئر محقق منصور محسود نے کہا ہے کہ "آج تحریک طالبان کا ڈھانچہ تقسیم اور کمزور ہوچکا ہے او ر انکے پاس رقم ختم ہوچکی ہے۔ یہ صورت حال پاک فوج اور حکومت کے لئے وسیع پیمانے پر معاون ثابت ہوئی ۔

یہ گروپ 2009میں اپنے رہنما بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد زوال کا شکار ہے۔ ان کی تقسیم میں پاک فوج کے آپریشن اور امریکی ڈرونز حملو ں نے اہم کردار ادا کیا، دوسری بڑی وجہ عسکریت پسندوں کو تقسیم اور قابو کرنے کی پاک فوج کی حکمت عملی تھی ، کمانڈرو ں نے تحریک طالبان سے علیحدگی اختیار کرکے اپنے گروپ بنا لیے ہیں جس سے ان کی تنظیم کمزور ہو چکی ہے۔

حکومت کے ساتھ امن مذاکرات جیسے بیانات اسی پس منظر کی وجہ سے سامنے آرہے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی اس کمزور ی سے افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کو بھی فائدہ ہوا،جہاں ان کے فوجی عسکریت پسندوں کے حملوں کی زد میں تھے۔ تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ عسکریت پسندوں کی اس تقسیم کا اتحادی افواج کو فائدہ حاصل ہوا۔  ........

/169